خبرنامہ

مصباح الحق کل بحیثیت کپتان ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرلیں گے

کرائسٹ چرچ(ملت + آئی این پی) 15سال قبل نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ کیرئیرکا آغازکرنے والے مصباح الحق (آج)جمعرات کو اسی ملک کیخلاف بحیثیت کپتان ٹیسٹ میچزکی نصف سنچری مکمل کرلیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 21گیندوں پر تیزترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مصباح الحق 50ٹیسٹ میچزکا سنگ میل عبورکرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان ہوں گے۔مصباح کی قیادت میں پاکستان نے24ٹیسٹ جیت رکھے ہیں، 14میں ناکامی ہوئی جبکہ 11میچز ڈرا ہوئے،ٹیسٹ میچزمیں بحیثیت کپتان ان کی فتح کا تناسب تقریبا 50فیصد ہے۔دوہزاردس میں جب مصباح کوکپتانی ملی توپاکستان ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبرپرتھی۔دامن پرمیچ فکسنگ کا داغ لگ چکا تھا۔ مصباح نے ٹیم کومشکل دورسے نکالا اور انہی ہی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچا۔مصباح الحق نے بطورکپتان 10ٹیسٹ سیریزجیتیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی کپتان ہیں۔کپتانی کے6سالہ دورمیں مصباح نے49ٹیسٹ میچزمیں 54.61کی اوسط سے3823رنز اسکور کرچکیہیں، جن میں 8سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔