خبرنامہ

ملک کے لئے کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں ، بابراعظم ، شاداب خان

لاہور (ملت + آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ٹو کے 2 سپر سٹار پلیئرز بابر اعظم اور شاداب خان نے پاکستان کیلئے کچھ بڑا کرنے کیعزم کا ظاہر کیا ہے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ شاداب خان نے ٹاپ آل راؤنڈر بننے کا عزم ظاہر کر دیا۔پروگرام میں فاسٹ بولرز کے فقدان پر بھی سنجیدہ گفتگو ہوئی ، قومی فاسٹ بولر عمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اس معاملے پر دل کھول کر بات کی۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے لگائے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ پر بھی پروگرام میں گفتگو ہوئی ، شرکا کا کہنا تھا کیمپ کے انعقاد سے تما م کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ ہوگا۔