ارجنٹائن:(اے پی پی) ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی زخمی ہونے کے بعد 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائر میچ سے باہر ہو گئے۔ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے بعد جمعرات کو یوراگوائے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میسی کی ران پر زخم آگیا تھا تاہم انہوں نے گول کرکے اپنی ٹیم کو پہلے نمبر پر پہنچادیا۔ میچ کے بعد ان کے زخم میں تکلیف بڑھ گئی جس کے باعث میسی روس میں کھیلے جانے والے 2018 کے عالمی فٹبال عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔