خبرنامہ

میلبورن ٹیسٹ شکست، کئی منفی ریکارڈز پاکستان کے نام

آسٹریلیا:(ملت+اے پی پی) کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان کی اننگز اور18 رنز کی شکست نے کئی منفی ریکارڈز پاکستان کے نام کردیئے۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 4 سو سے زائدرنز پر اننگز ڈیکلیئر کرکے میچ اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 9 وکٹ پر 443 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی تاہم دوسری اننگز میں 163رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور میچ اننگز اور18 رنز سے ہارگئی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو رنز کرکے اننگز ڈیکلیئر کرے اور پھر میچ اننگز کے مارجن سے ہارے ۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں مسلسل گیارہویں شکست تھی جو کسی بھی ٹیم کی ایک حریف کے ہوم وینیو پر سب سے زیادہ مسلسل شکست کا ایک ریکارڈ ہے ۔ یاسر شاہ نے آسٹریلوی اننگز میں 207 رنز دیئے ، وہ دنیا کے پہلے بولر بن گئے کہ جنہوں نے ایک سال میں 2 مرتبہ ایک اننگز میں 2 سو سے زائد رنز دیئے ہیں۔ کہنے کو تو یہ سب ریکارڈز ہیں ،لیکن یہ ایسے ریکارڈز ہیں کہ کوئی بھی کرکٹ فین ان ریکارڈز کو سیلبریٹ کرنا نہیں چاہَے گا ۔