خبرنامہ

میلبورن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان ٹیم پر جرمانہ

میلبورن ٹیسٹ:(ملت+اے پی پی) میں شکست میچ اور سیریز ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قومی ٹیم اور کپتان پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے سست رفتار بولنگ کی اور دو اوور کم کرانے کے جرم میں آ ئی سی سی کے میچ ریفری رانجن مدو گالے نے قومی کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 اور تمام کھلاڑیوں پر20 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔