خبرنامہ

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر سبز رنگ کا غلبہ

میلبورن :(ملت+اے پی پی) کرکٹ اسٹیڈیم پرسبز رنگ چھایا رہا، تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا میدان میں 30ہزار سے زیادہ تماشائی موجود تھے جن میں سے 16ہزار پاکستانی تھے، کئی دوسرے شہروں سے میچ دیکھنے کیلیے بطور خاص میلبورن آئے تھے، ان میں سے بیشتر سبز رنگ کی شرٹس، کیپس پہنے ہوئے تھے، چند ایک نے پرچم اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے، تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا، ہر اچھے اسٹروک اور وکٹ پر داد بھی دیتے نظر آئے۔