خبرنامہ

میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا اتنا آسان نہیں، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ:(ملت+اے پی پی) ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ کےپہلے روز کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا اتنا آسان نہیں ، پاکستان ٹیم کچھ نہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح اپنے انداز سے چال چلتے ہیں، لیکن میلبورن میں پچ مختلف ہے،میچ کی اسٹریٹجی مختلف بنانا ہوگا،جارحانہ کھیلنا ہوگا، پاکستان ٹیم تجربہ کررہی ہے ،جو اچھی بات ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ 142 رنز پر 4 وکٹیں گرجانے کےبعد اسد شفیق اور اظہر علی کو اب لمبی اننگز کھیلنا ہوگی ،350 رنز بنانے ہوں گے ،تب ہی چوتھی اننگز میںآسٹریلیا پر پریشر پڑے گا۔