خبرنامہ

نجم سیٹھی کا پی ایس ایل3 میں چھٹی ٹیم کے اضافے کا عندیہ

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے اضافے اک عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے کہ لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ ہو جائے گا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 3 میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے انشااللہ آٹھ میچ پاکستان میں منعقد کرانے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے مسائل کے سبب 2009 میں سری لنک ٹیم پر حملے کے عبد سے کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ملک اب بھی بین الاقوامی ٹیموں کیلئے نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔