خبرنامہ

نوا زسے کہا تھاکہ ہیرو بننے کا یہی وقت ہے: سرفراز

شارجہ (ملت + آئی این پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد نوازنے بہت مشکل کنڈیشن میں بولنگ کی ، جیت کا کریڈٹ محمدنوازکو دینا چاہیے۔سرفراز احمد نے کہا کہ نمی کی وجہ سے بال بہت گیلی تھی۔نوا ز سے کہا کہ یہی ہیرو بننے کا وقت ہے،بہت چھکے لگ چکے ،اعتماد سے بال کرانا۔ ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔پی ایس ایل کے پہلے فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ جیت کے لیے پر امید تھے اور ان کا مقصد تھا کہ ٹیم میدان میں لڑتی نظر آئے۔