خبرنامہ

نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا

پورٹ آف اسپین (ملت آن لائن + آئی این پی) پی ایس ایل میں شاندار کارگردگی دکھانے والے بولر شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دھماکے دار انٹری سے کیرئیر کا آغاز کردیا۔نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شاداب خان نیاپنی بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔ پہلے میچ میں 4 اوورزمیں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے میچ میں بھی شاداب خان کا جادو سر چڑھ کر بولا اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 شکار کیے اور مسلسل دوسری بار مرد میدان ٹھہرے۔ تیسرے میچ میں شاداب خان کچھ آف کلر نظر آئے اور صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔چوتھے میچ میں شاداب خان کی گھومتی گیندوں نیایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو گھمادیا اور انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جس کے بعد شاداب خان کی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی نظر آ رہی ہے۔