خبرنامہ

نوجوان کھلاڑیوں کو اللہ اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، یونس خان

کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چاہئے کے صبر سے کام لیا کریں، کچھ قصور سینئر کھلاڑیوں کا بھی ہے کہ وہ صحیح پیغام نہ دے سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اللہ اور اپنی صلاحتیوں پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعداد کے بجائے معیاری کھلاڑی تیار کریں۔ سرفراز احمد کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کپتانی کرے۔ اگر وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن بھی گئے تو ایک دو سال سے زیادہ نہیں چل سکیں گے۔