خبرنامہ

نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی (کل) کھیلا جائے گا

آکلینڈٖ (ملت + آئی این پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنشنل 17فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ واحد ٹی ٹونٹی کے علاوہ پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 17فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،پہلا ون ڈے 19فروری کو ہیملٹن،دوسرا22فروری کو کرائسٹ چرچ،تیسرا 25فروری کو ویلنکٹن،چوتھا یکم مارچ کو ہیملٹن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے چار مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12مارچ تک ڈونیڈن،دوسرا 16سے20مارچ تک ویلنکٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔