خبرنامہ

نیوزی لینڈ میں کیش کیلیے کیچ، شائقین کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

نیوزی لینڈ میں کیش کیلیے کیچ، شائقین کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

مائونٹ مانگنوئی:(ملت آن لائن) نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز میں کیش کیلیے کیچ تھامنے کی کوشش کرنے والے شائقین کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ایک اسپانسر نے چھکے کی صورت میں اسٹینڈ میں جانے والی گیند کوایک ہاتھ سے تھامنے والے شائق کو 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ویسٹ انڈیز سے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں کولن منرو کے چھکے پرایک شائق نے گیند کو بائیں ہاتھ میں کیچ کرتے ہی کنٹرول کیلیے دائیں ہاتھ کی جانب اچھال کر خوشی کا اظہار کیا، مگر بعد میں اسپانسر کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ہاتھ سے کلین کیچ نہیں ہوسکا، اس کوشش میں ان کا ہاتھ زخمی ہوا، ایک بار گیند آئی تو اسٹینڈ میں موجود بہت سے تماشائی اس جانب لپکے،ایک اور چھکے پر ایک شخص کیچ تھامنے کی کوشش میں اگلی قطار میں بیٹھی ایک خاتون پر جاگرا جس پر اس کا پارٹنر غصے میں آگیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ اوراسپانسر ادارے نے اعلان کیاکہ اگلے میچ سے قبل تماشائیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلیے نئی شرائط عائد کی جائیں گی۔