خبرنامہ

نیوزی لینڈ نےپہلےٹیسٹ میں بھارت کی 318 رنزپربساط لپیٹ دی

کانپور:(ملت+اے پی پی) نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارت کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 318 رنز ہی بنا سکی۔ مرالی وجے 65 اور چتشور پجارا 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ لوکیش راہل 32، ایشون40، اجنکایا ریہانے 18، کپتان ویرات کوہلی صرف 9 اور روہت شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، روندرا جدیجا 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3 جب کہ نیل واگنر نے 2، مارک کریگ اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔