ابوظہبی:(ملت آن لائن) نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔
تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو قومی ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرے گی۔
آج کے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس روانہ ہوگئے، جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔