خبرنامہ

نیوزی لینڈ کےخلاف پریکٹس میچ کیلیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان

نیوزی لینڈ کےخلاف پریکٹس میچ کیلیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان

لاہور:(ملت آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے والے اوپنر اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین پریکٹس میچ 3 جنوری کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے کھیلا جائے گا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے جس میں فخر زمان، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا، 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہو گا، 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔