نیویارک:(اے پی پی) مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ذاتی زندگی پر بننے والی فلم ’ ایم ایس دھونی ’دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کی پروموشنل تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ دھونی نے کہا کہ 2007 ورلڈ کپ میرے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اس وقت ملکی میڈیا کے ایک حصے نے مجھے ’قاتل اور دہشت گرد ‘ بناکر عوام کے سامنے پیش کیا، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں منعقدہ میگا ایونٹ میں ڈریوڈ کی زیرقیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی تھی، دھونی نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایاکہ وطن واپسی پر مجھے ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں لے کر گھر تک پہنچایا گیا تھا۔