خبرنامہ

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورئہ پاکستان میں تبدیلی کا خدشہ

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورئہ پاکستان میں تبدیلی کا خدشہ
لاہور:(ملت آن لائن)ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورئہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مہمان کھلاڑیوں نے 8 جنوری کو پاکستان آنے کے بعد پہلا میچ 12کو کراچی میں جبکہ دوسرا 14کو لاہور میں کھیلنا تھا، نئے شیڈول کے مطابق اب ورلڈالیون کے کھلاڑی17اور 18جنوری کو آنے کے بعد پہلا میچ کراچی میں 19اور دوسرا لاہور میں21 تاریخ کوکھیلیں گے۔
15غیر ملکی پلیئرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، سفارتخانوں کو ویزوں کیلیے لیٹرز لکھ دیئے گئے ہیں،ان میں ہال آف فیم بوولینڈر اور پال لٹجن بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے ٹور کے دوران ہی انٹرنیشنل لیگ کیلیے غیرملکی کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے بھی کیے جائیں گے۔