خبرنامہ

ورلڈ جونیئر اسکواش،پاکستان کی بھارت کیخلاف بڑی کامیابی

پاکستان نے ورلڈ جونیر اسکواش ایونٹ میں بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

بھارتی شہر چنائی میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان بھارت کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم نے یہ کامیابی ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے اپنے نام کی۔ ورلڈ جونیئر اسکواش ، پاکستان کی بھارت کے خلاف اہم کامیابی اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت ایونٹ سے آؤٹ ہوگیا، جب کہ پاکستان چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے بھارتی ٹیم کو ہرایا۔