ورلڈ کپ 2019 کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان
دبئی:(ملت آن لائن) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ 4 مارچ سے زمبابوے میں کھیلا جائےگا۔
گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، پاپوانیو گنی، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور آئی سی سی لیگ کی چیمپئن ٹیم شامل ہیں، گروپ بی میں میزبان زمبابوے، افغانستان، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ اور آئی سی سی لیگ کی رنرز اپ ٹیمیں شامل ہیں۔
زمبابوے میں 4 سے 12 مارچ تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 15 مارچ سے 23 مارچ تک ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا سپر سکس راﺅنڈ ہو گا جبکہ فائنل 25 مارچ کو شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کھیل سکیں گی۔