خبرنامہ

وسیم اکرم کی بیٹی کی سالگرہ، شنیرہ نے زندگی میں خوش رہنے کا راز بتایا

وسیم اکرم کی بیٹی کی سالگرہ، شنیرہ نے زندگی میں خوش رہنے کا راز بتایا

لاہور:(ملت آن لائن) سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی جب کہ ان کی اہلیہ شنیرہ نے اس موقع پر بیٹی کو زندگی کا اہم سبق بھی دیا۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ میری پیاری عائلہ اور میرے لیے روشنی کی ننھی کرن کو سالگرہ کی مبارکباد، تم نے اپنے والد ، والدہ اور بھائیوں کو بہت خوش کیا، اے اللہ اتنا قیمتی تحفہ ہمیں دینے پر تیرا شکریہ، امید کرتے ہیں کہ وہ خوش اور صحتمند رہے، پلے بڑھے اور اپنی زندگی میں مزید لوگوں کو خوشیاں دے۔‘‘ دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم نے بھی بیٹی کو مبارکباد دی اور انھیں زندگی میں خوش رہنے کا راز بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ ’’ہماری چھوٹی سی پیاری شہزادی عائلہ کو تیسری سالگرہ مبارک، آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرپور رہے جس طرح آپ نے ہمیں خوشیاں دیں اور ہمیشہ یاد رکھا کہ حقیقی خوشی کا راز دوسروں سے کچھ لینے میں نہیں بلکہ دینے میں چھپا ہے، دوسروں کو خوشی دینے سے آپ کا دل بھی خوشیوں سے معمور کر دیتا ہے۔‘‘