خبرنامہ

وسیم اکرم کی میلبورن آمد، قومی انڈر 19 پلیئرز کو مفید مشورے دیے

وسیم اکرم کی میلبورن آمد، قومی انڈر 19 پلیئرز کو مفید مشورے دیے

لاہور:(ملت آن لائن) وسیم اکرم قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میلبورن پہنچ گئے۔سابق کپتان نے گرین شرٹس کو مفید مشوروں سے نوازا، ماضی کے عظیم آل راؤنڈر نے میلبورن میں قومی انڈر 19 کے ساتھ گراؤنڈ میں خصوصی ملاقات کی اور پلیئرزکولیکچر دینے کے علاوہ انھیں خصوصی ٹپس بھی دیں جب کہ اس موقع پر ٹیم منیجر ندیم خان اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔