خبرنامہ

وہاب ریاض والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی وطن واپس پہنچ گئے

لاہورملت +(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض اپنے والد شیخ سکندر کے انتقال کی خبر سنتے ہی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے وطن سے باہر تھے۔وہاب ریاض پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔قومی کرکٹر دورہ آسٹریلیا کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کیلئے بیرون ملک تھے۔ وہاب ریاض کو لینے کیلئے ان کے رشتہ دار اور دوست احباب ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ والد کی وفات پر قومی فاسٹ بالر شدید افسردہ تھے۔ وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ آج دوپہر ایک بجے ماڈل ٹان میں ادا کی جائے گی۔