ناٹنگھم:(اے پی پی) وہاب ریاض نے دیرینہ بیماری نوبالز کی وجہ سے 2وکٹیں گنوائیں۔ انگلش اوپنر الیکس ہیلز نے 72 پر بیٹنگ کرتے ہوئے پیسر کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ فیلڈر کو کیچ دیا لیکن امپائر نے گیند غیر قانونی قرار دیدی،جارح مزاج جوز بٹلر کو وہاب ریاض نے 75 پربولڈ کردیا تھا لیکن ایک بار پھر نوبال کا اشارہ ہوگیا، مجموعی طور پاکستان نے 9نو بالز سمیت 26فاضل رنز دیتے ہوئے انگلینڈ کو سب سے بڑے مجموعے کی نئی تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کر دی۔