خبرنامہ

ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بڑا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈز سے اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا۔کوہلی نے کہاکہ دوسرے ممالک کی بانسبت بھارتی کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے، اے گریڈ والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے سالانہ ملنے چاہئیں جبکہ حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اے گریڈ کرکٹرز کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دی جو سالانہ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، انھیں اس سلسلے میں کوچ انیل کمبلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔