چندی گڑھ ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے میں 26 ویں سنچری داغ کر کمار سنگاکارا سے آگے نکل گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا، 27 سالہ بلے باز نے کیویز کے خلاف انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 154 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔