خبرنامہ

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

گیانا : (مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز الیون پہلے امتحان میں ناکام ہوگئی،ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 309 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی جیسن محمد کے ناقابل شکست 91 رنز نے میزبان ٹیم کو فتح دلا دی،اوپنر لوئیس نے 47 رنز بنائے،پاؤل نے 61 جبکہ نیورس نے 34 رنز سکور کیے،پاکستانی بالرز بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے،وہاب ریاض سب سے مہنگے بالر رہے،انہوں نے 9 اوورز میں 69 رنز دیئے جبکہ محمد عامر نے 9 اوورز میں 59 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان کو 2 وکٹوں کے لیے 52 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی،اس سے پہلے قومی اوپنرز احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 85 رنز کا پراعتماد آغاز کیا،کامران اکمل 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، احمد شہزاد نے 6 چوکوں کی مدد سے سڑسٹھ رنز بنائے ،محمد حفیظ نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،شعیب ملک نے 53 رنز بنا کر کیرئیر کی انتالیسویں نصف سنچری بنائی،کپتان سرفراز احمد 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔