ویسٹ انڈیز:(اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، کرس گیل ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی میچز 23 ، 24 اور27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 30 ستمبر ،2 اور5 اکتوبر کو ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے لئے کرس گیل نے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا جبکہ لینڈل سمنز فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں۔ 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان کارلوس بریتھ ویٹ ، سیمئویل بدری، ڈیوین براوو، جانسن چارلس ، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر ، ایوین لیوئس ، سنیل نرائن ، کیرن پولارڈ ، نکولس پورن ، راومین پوول ، آندرے رسل ، مارلون سیمئویل جیروم ٹیلر اور والٹن شامل ہیں ۔ ون ڈے اسکواڈ میں سلیمان بین ، کارلوس بریتھ ویٹ ، کریگ بریتھ ویٹ ، دیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، شینن گبریل ، جوزف، ایوین لوئس ، سنیل نرائن ، ایسلے نرس ، کیرن پولارڈ دنیش رام دین اور مارلون سیموئیل شامل ہیں ۔