خبرنامہ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

دبئی:(ملت+اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔ پاکستان کے کرکٹ کے میدان طویل عرصے سے ویران پڑے ہیں جنہیں آباد کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو لاہور میں رواں سال 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی جس پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورے کو سیکورٹی ٹیم کی اجازت سے مشروط کیا تھا لیکن اب ویسٹ انڈین بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے سیکورٹی خدشات کااظہار کرتے ہوئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کی تجویز دی جس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم دونوں بورڈز کے درمیان رواں سال مارچ میں امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکے لیے بات چیت جاری ہے۔