خبرنامہ

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی

گیانا (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی،کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ویسٹ انڈیز میں دوسرے ٹی 20 میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عماداورحسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔سرفراز احمد ے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سوفیصدپرفارمنس لانیکی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دیناچاہیے،ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتیں گے۔