خبرنامہ

ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کردی

شاہینوں:(اے پی پی) شاہینوں سے مقابلے کےلیے ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے ۔ شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیم نے تین گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ ویسٹ انڈین ٹیم جو شیڈول سے دو روز پہلے ہی دبئی پہنچ گئی ہے اس نے آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کا دو روز پہلے آنے کا مقصد یو اے ای کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ کھلاڑیوں نے اکیڈمی میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشق کی ۔ نئے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم عالمی چیمپئن تو ہے ہی اب کا ٹارگٹ رینکنگ میں نمبر ون بننا ہے ۔