خبرنامہ

ٹارگٹ ورلڈ سپر فلائی ویٹ بیلٹ ہولڈر رومن چکال ٹیٹو کو ہرا کر ڈبلیو بی سی کا فل چیمپن بننا ہے،باکسر وسیم احمد

لاہور۔15 اکتوبر(ملت + اے پی پی )پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم فلپائن سے تعلق رکھنے والے جیمل میگراموں کے ساتھ 27 نومبر میں ہونے والی فائیٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں ۔وہ جیف مے ویدر کی نگرانی میں یو ایس اے میں باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں ۔ان کے کوچ فائیو ڈویژن ورلڈ چیمپئن فلوئیڈ مے ویدر جونیئر کے انکل ہیں ۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 29سالہ باکسر محمد وسیم نے جب اپنے کیئرئرکی صرف اپنی چوتھی فائٹ میں ہی فلپائن سے تعلق رکھنے والے باکسر جیتھر اولیوا سے رواں سال جولائی میں مقابلہ جیت کر سلور ٹائٹل جیتا تو اس نے سب کو حیران کردیا ۔محمد وسیم اسوقت دن میں چھ گھنٹے روازنہ ٹریننگ کررہے ہیں کا کہنا ہے کہ مختلف باکسرز کے ساتھ ٹریننگ کرنے سے ان کی پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ ورلڈ سپر فلائی ویٹ بیلٹ ہولڈر رومن چکال ٹیٹو کو ہرا کر ڈبلیو بی سی کا فل چیمپن بننا ہے لیکن اس سے قبل وہ مذید فائیٹ جیت کر اپنے ریکارڈ کو مذید بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔محمد وسیم نومبر میں جس باکسر جیمل میگراموں سے فائیٹ لڑ رہے ہیں وہ تجربہ میں وسیم سے بہت بہتر ہے اور وہ اب تک اپنے باکسنگ کیئریر میں ناقابل شکست ہے ۔