نیویارک: (اے پی پی) پیری ہیوز ہربرٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار نیکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کئے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پیری ہیوز ہربرٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار نیکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے سویڈن کے جوڑی دار رابرٹ کو 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔