خبرنامہ

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ٹوکیو (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں روزگار بارے رپورٹ کے اجراء اور اطالوی ریفرنڈم کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں 0.47 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 87.67 پوائنٹس کی کمی سے 18425.45 اور ٹاپکس انڈیکس 0.18 فیصد یا 2.62 پوائنٹس کی کمی سے 1480.65 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔