خبرنامہ

ٹیم کو ون ڈے کی عادت ہی نہیں رہی، شعیب اختر

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیل کر لگتا ہے ون ڈے کی عادت ہی نہیں رہی۔قومی ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ 6اوورز کے بعد ہی فاسٹ بالرز تھکے تھکے نظر آئے اور فیلڈنگ بھی انتہائی مایوس کن تھی۔ پاکستان کو تمام شعبوں میں بہتری لانا ہو گی۔سکندر بخت نے ویسٹ انڈیزسے ہارکو دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی تو آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔پاکستان ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم سے ہا ر گیا۔سکندر بخت نے ویسٹ انڈیز سے ہار کو دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی تو ا?ئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ پاکستان ان کی بی ٹیم سے ہارا ہے۔