پیرس:(اے پی پی) ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز کی بادشاہت کو بدستور خطرات لاحق ہیں، وہ یوایس اوپن کا آغاز عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن کے ساتھ ہی کریںگی، البتہ کارکردگی اچھی نہ رہی تو اس مقام سے ہاتھ دھونا پڑیںگے،ٹینس کی نئی جاری ہونے والی عالمی رینکنگ کے مطابق ان سے کچھ پیچھے اینجلک کیربر موجود اور دونوں میں محض190پوائنٹس کا فرق ہے۔ سنسناٹی کے فائنل میں شکست کی وجہ سے کیربر نے نمبر ون بننے کا موقع کھودیا تھا، سرینا184ہفتوں سے بدستور سرفہرست اور وہ یو ایس اوپن میں عمدہ کارکردگی سے 186ہفتوں تک اسٹیفی گراف کے نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہیں،گاربین مگروزا تیسرے نمبر پر ہیں، اگنیسکا ریڈوانسکا چوتھی، سیمونا ہالیپ پانچویں پوزیشن بچانے میں کامیاب رہیں، وینس ولیمز چھٹی، وکٹوریا آذرنیکا ساتویں، روبریٹا ونسی آٹھویں، میڈیسن کیز نویں اور سویٹلانا کزنٹسووا پہلے کی ہی طرح دسویں نمبر پر براجمان ہیں،11ویں سے 14ویں نمبر پر کیرولینا پلسکووا، کارلا سواریز نیوارو، ڈومنیکا سبولکووا، جوہانا کونٹا جلوہ گر ہیں،ٹیمیا بیزینسکی16ویں سے 15ویں نمبر پر آگئیں، ان کی جگہ پیٹرا کیوٹوا کو جانا پڑا، سمانتھا اسٹوسر اور اناستاسیا پاولیچنکووا بالترتیب17اور18ویں نمبر پر قدم جمائے ہوئے ہیں۔ الینا سویٹولینا چاردرجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے19ویں پوزیشن پر آگئیں، الینا ویسنینا ٹاپ20 کی آخری پلیئر ہیں۔ دریں اثنا مردوں کی نئی عالمی درجہ بندی میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا، ورلڈ نمبر ون سربیا کے نووک جوکووک اسی پوزیشن کے ساتھ یوایس اوپن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اینڈی مرے بھی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، اسٹینسلس واورنیکا کا تیسرا، راجر فیڈرر کا چوتھا نمبر ہے، رافیل نڈال پانچویں، میلوس رائونک چھٹے ،کائی نیشکوری ساتویں اور ٹوماس بریڈیچ آٹھویں پوزیشن پر ہیں، مارن کلک کا بدستور 9واں اور ڈومنیک تھیم کا دسواں نمبر رہا، جوئے ولفریڈ سونگا11،گیل مونفلز 12 ، ڈیوڈ فیرر13 اورڈیوڈ گوفن 14ویں نمبر پر ہیں، رچرڈ گیسکوئٹ15، نک کریگوئس 16، روبرٹو بوٹسٹا اگٹ17 فلکیانو لوپز18، برنارڈ ٹومک 19ویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں، پبلو چیواس 20 ویں نمبر پر رہے۔