خبرنامہ

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،نیوزی لینڈ پہلے،بھارت دوسرے پاکستان ساتویں نمبر پر

بلے بازوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں، شرجیل خان کی 28 درجے ترقی
باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20باؤلرز میں صرف ایک پاکستانی باؤلر موجود ، آفریدی 3درجے تنزلی کے بعد8ویں نمبر پر موجود، عماد وسیم 13درجے ترقی کر کے 37ویں نمبر پر آ گئے،آسٹریلوی گلین میکسویل نمبر ون آل رانڈؤر بن گئے
دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی،ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے ،ویسٹ انڈیز تیسرے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 20بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں،ویرات کوہلی پہلے ،ارون فنیچ دوسرے ،میکسویل تیسرے اور پاکستان کے شرجیل خان کی 28 درجے ترقی ہوئی وہ 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20باؤلرز میں صرف ایک پاکستانی باؤلر موجود ہے ، سیمویل بدری پہلے ،عمران طاہر دوسرے ،جسپریت بمراہ تیسرے اور شاہد آفریدی 3درجے تنزلی کے بعد8ویں نمبر پر موجود ہیں، عماد وسیم 13درجے ترقی کر کے 37ویں نمبر کے بولر بن گئے،آسٹریلوی گلین میکسویل نمبر ون آل رانڈؤر بن گئے۔ ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے ،ویسٹ انڈیز تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے ،آسٹریلیا 5ویں ،انگلینڈ 6ویں ، پاکستان ساتویں ،سری لنکا 8ویں ،افغانستان نویں اور بنگلہ دیش 10ویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 20بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں،ویرات کوہلی پہلے ،ارون فنیچ دوسرے ،میکسویل تیسرے ،مارٹن گپٹل چوتھے ،ڈوپیلسز 5ویں ،کین ولیمسن چھٹے ،جوئے روٹ 7ویں ،ایلکس ہیلز 8ویں ،محمد شہزاد 9ویں اورکرس گیل 10ویں نمبر پر موجود ہیں پاکستان کے عمر اکمل بیٹسمینوں کی رینکنگ میں 22ویں ،احمد شہزاد 27ویں ،محمد حفیظ 35ویں ،شعیب ملک 45ویں اور شاہد آفریدی 46ویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شرجیل خان کی 28 درجے ترقی ہوئی وہ 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20باؤلرز میں صرف ایک پاکستانی باؤلر موجود ہے ، سیمویل بدری پہلے ،عمران طاہر دوسرے ،جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاہد آفریدی3 درجے تنزلی کے بعد8ویں پوزیشن پر آ گئے۔ عماد وسیم 13درجے ترقی کر کے 37ویں نمبر کے بولر بن گئے۔ آسٹریلوی گلین میکسویل نمبر ون آل رانڈؤر بن گئے۔