خبرنامہ

ٹی 10 لیگ میں رواں برس مزید 2 ٹیموں کا اضافہ

ٹی 10 لیگ

ٹی 10 لیگ میں رواں برس مزید 2 ٹیموں کا اضافہ

دبئی:(ملت آن لائن) ٹی 10 لیگ میں رواں برس مزید 2 ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا۔ ٹی 10 لیگ میں رواں سال مزید 2 ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا جب کہ میچز اب شارجہ کے ساتھ دبئی میں بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارتی برادری کے اسکواڈزکو حصہ بنایا جارہا ہے، ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن گذشتہ دسمبر میں شارجہ میں کھیلا گیا تھا جس میں 6 ٹیمیں بنگال ٹائیگرز، کیرالا کنگز، مراٹھا عریبئنز، پختونز، پنجابی لیجنڈز اور ٹیم سری لنکا شامل تھی۔

ٹی 10 کرکٹ لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا دورانیہ بھی 8 سے 10 دن تک کیا جائے گا تاہم نئی ٹیموں کے ناموں کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔