خبرنامہ

ٹی 10 لیگ میں محمد عامر کی نو بالز موضوع بحث بن گئیں

ٹی 10 لیگ میں محمد عامر کی نو بالز موضوع بحث بن گئیں
لاہور:(ملت آن لائن) ٹی 10 لیگ میں محمد عامر کی نوبالز موضوع بحث بن گئیں۔ شارجہ میں ہونے والے نجی ایونٹ میں مراٹھا عریبیئن کی نمائندگی کرنے والے پیسر کو دیگر بولرز کی طرح صرف 2اوورز ہی کرنا تھے اس کے باوجود انھوں نے ہر میچ میں وائیڈ اور نوبال ضرور کیں۔ پختونخز کیخلاف میچ میں محمد عامر نے ایک وائیڈ بال کی،ٹیم سری لنکا سے میچ میں انھوں نے ایک وائیڈ اور ایک نوبال کردی، پنجابی لیجنڈز کیخلاف پلے آف میچ میں پیسر نے پھر وائیڈ کے بعد ایک نوبال کی جب کہ یہی شرح پہلی سیمی میں بھی برقرار رہی، نوبالز میں ان کا پیر تھوڑا بہت نہیں کریز سے کافی باہر رہا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس 2010میں بکی کے کہنے پر محمد عامر اور محمد آصف کی جانے والی دانستہ نوبالز نے اسٹنگ آپریشن میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا،اسی وجہ سے شائقین نوبالز کے معاملے میں زیادہ حساس نظر آتے ہیں۔