انگلینڈ:(اے پی پی) انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا ۔ شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں زیر غور لا ئیں جائیں گے ۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے ۔ عماد بٹ کو تو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے ،البتہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے زیر غور لایا جائے گا ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔ سلیکشن کمیٹی کا مؤقف ہے کہ شاہد آفریدی نے ٹیم میں کم بیک کرنا ہے لیکن وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل رہے اور اگر وہ فٹ نہیں ہیں تو سلیکشن کمیٹی کو اس حوالے سے بتا دیں ۔