خبرنامہ

ٹی 20 کرکٹ؛ ریشابھ پانٹ نے دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی

ٹی 20 کرکٹ؛ ریشابھ پانٹ نے دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی پلیئر ریشابھ پانٹ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنا لی۔

بھارتی پلیئر ریشابھ پانٹ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری جڑ دی، انھوں نے یہ کارنامہ فیروز شاہ کوٹلہ میں مشتاق علی ٹرافی کے دوران دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔

20 سالہ پانٹ نے صرف 32 گیندوں پر سنچری مکمل کی جوکہ کرس گیل سے صرف دو بالز پیچھے ہے، وہ 38 گیندوں پر 116 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کے اس لاٹھی چارج کی بدولت دہلی نے 8.2 اوورز پہلے ہی 145 رنز کا ہدف حاصل کرکے ہماچل پردیش کے خلاف میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔