پانچواں ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا
ویلنگٹن:(ملت آن لائن) نیوزی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان ویلنگٹن کے بیسن ریزرو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 15 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عمر امین نے کیا، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 19 کے مجموعی اسکور پر اوپننگ کے لیے آنے والے دونوں کھلاڑی عمر امین اور فخرزمان آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی بابر اعظم بھی صرف 10 رنز بناکر 31 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی 57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، محمد حفیظ 6 جب کہ کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، پاکستان کی جانب سے حارث سہیل اور شاداب خان نے 105 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم حارث سہیل 162 کے مجموعی اسکور پر 63 اور شاداب خان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 171 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 183 رنزسے ہرا دیا
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے، روس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی اور 59 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ رومان رئیس نے کولن منرو کو 34 اور ہنری نکولس کو 1 رن پر آؤٹ کیا، عامر یامین نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف نے ٹام لیتھم کو 2 رنز پر آؤٹ کرکے دوسری وکٹ اپنے نام کی جب کہ مچل سینٹنر 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 61 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو 183 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔