خبرنامہ

پاکستانی پانچویں پوزیشن بھی خطرات کی زد میں آگئی

دبئی:(ملت+اے پی پی) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی پانچویں پوزیشن بھی خطرات کی زد میں آگئی۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی گرین کیپس کو چھٹے نمبر پرپہنچا دے گی، بھارت 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر فی الحال مستحکم ہے، ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں موجود اظہر علی اور یونس خان کو بھی ایک ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، ٹاپ پرآسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ موجود ہیں، ابتدائی دس بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بھارتی ایشون پہلے اور رویندرا جڈیجا دوسرے نمبرپرہیں۔