خبرنامہ

پاکستانی کرکٹرز کا کیوی ٹیم سے پہلے مچھلیوں کا شکار

آکلینڈ(ملت + آئی این پی) ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریز کے اختتام کے بعد دوٹیسٹ میچوں کی اگلی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزساحل پر مچھلیوں کا شکار کرتے دکھائی دئیے۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تصاویرمیں مصباح الحق اور یونس خان شکارکرنے کے بعد مچھلیوں کے ساتھ فوٹو بنارہے ہیں۔اس شکار میں اگرچہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑی تو دکھائی نہیں دے رہے البتہ مصباح الحق کی بیگم موجود ہیں۔