خبرنامہ

پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت

سڈنی:(ملت+اے پی پی) پاکستان کے کئی کرکٹرز نے سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شریک کی۔ گینون پارک میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی ایمرجنسی سروسز میگا بیش کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر خاصے فنڈز بھی جمع ہوئے جبکہ پاکستانی کرکٹرز راحت علی اور وہاب ریاض نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ گرین شرٹس اس سے قبل آسٹریلیا میں میک گرا فاؤنڈیشن کے تحت بھی چیریٹی کے کاموں میں شامل ہوئے تھے۔…