خبرنامہ

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان دوسرا ون ڈے کل لارڈزمیں ہوگا

پاکستان:(اے پی پی) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل لارڈز میں کھیلا جائےگا لیکن ٹیم مینجمنٹ بیٹسمینوں کی فارم سےپریشان ہے، اگلے میچ کےلیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ساؤتھ ہیمپٹن میں بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام،بولرز فیلڈ کے مطابق بولنگ کرنے میں ناکام،جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم 44 رنز سے ناکام ہو گئی۔ یعنی کپتان پریشان ، ٹیم مینجمنٹ بھی پریشان ،مینجمنٹ سوچ میں ہے کہ کیسے بیٹنگ میں کمزوری ختم کی جائے۔ بولنگ میں کوتاہی اور فیلڈنگ میں خرابی کیونکہ کل لارڈز میںسیریز کا دوسرا مقابلہ ہےجس کی تیاری گرین کیپس جم کر رہےہیں۔ امکان ہے دوسرے ون ڈے کےلیے فائنل الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں۔ سمیع اسلم اور یاسر شاہ کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے، کون کون ڈراپ ہوگا فیصلہ کل ہی سامنے آئے گا۔