خبرنامہ

پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے انٹرنیشنل اتوارکوکھیلاجائےگا.

دبئی۔(ملت آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (آج) اتوار کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کیویز نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، اب دونوں ٹیموں نے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔