بلاوایو ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور زمبابوے کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ میچ (آج) ہفتہ سے کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین اسی میدان پر کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔