خبرنامہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین تین روزہ پریکٹس میچ کا پہلا روز بارش کی نذر

نیلسن ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، گزشتہ روز نیلسن میں نیوزی لینڈ کی اے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہینری نکولس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر خراب موسم کے باعث ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔