خبرنامہ

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فائنل معرکہ آج ہوگا

لاہور(ملت آن لائن)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیمیں سیریز میں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں تاہم آج آزادی کپ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر حسن علی کو دوسرے میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث آرام دیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو فائنل میچ میں موقع دیا جائے گا۔

حسن علی کے لئے فاسٹ بولر سہیل خان یا عثمان شنواری کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔